کراچی،سندھ پولیس سے متعلق اپیکس کمیٹی کے فیصلے سے حکومت پریشان

منگل 17 فروری 2015 18:45

کراچی،سندھ پولیس سے متعلق اپیکس کمیٹی کے فیصلے سے حکومت پریشان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) سندھ پولیس سے متعلق اپیکس کمیٹی کے فیصلے سے سندھ حکومت پریشان ہوگئی ہے ۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پولیس کی تقرری سے متعلق فیصلوں پر سندھ حکومت شدید پریشان دیکھائی دے رہی ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے پولیس کے تبادلوں اور تقرریوں کے معاملے پر اجلاس میں کچھ نہیں کہا۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق اگر پولیس کے تبادلے اور تقرریوں کے فیصلے اپیکس کمیٹی کے سپرد کیے گئے تو بیوروکریسی میں بھی مداخلت کی جائے گی جو کہ حکومت سندھ کے لیے تشویش کا باعث ہے جبکہ پولیس کے تبادے اور تقرریوں کا اختیار ابھی وزیر اعلی سندھ کے پاس ہے۔

محکمہ داخلہ کے تین سیکریٹری کچھ ہی عرصے میں تبدیل کیے جاچکے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ کا ایک ہی سیکریٹری تین سال سے چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :