کسی گور نر کو ہٹائے بغیر عہدے پر نئی تقرری غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے ‘اپنا مقدمہ عدالت میں لیکر جاؤنگا ‘ پیر کرم علی شاہ
وفاقی حکومت نے مجھے عہدے سے ہٹانے سے متعلق آگاہ کیا ہے ‘ انٹرویو
منگل 17 فروری 2015 14:46
گلگت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) سابق گور نر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی گور نر کو ہٹائے بغیر عہدے پر نئی تقرری غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے ‘اپنا مقدمہ عدالت میں لیکر جاؤنگا ۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں کرم علی شاہ نے کہاکہ وہ اب بھی آئینی ' طور پر گور نر کے عہدے پر پر فائز ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میں اب تک مستعفی نہیں ہوا اور نہ ہی وفاقی حکومت نے مجھے عہدے سے ہٹانے سے متعلق آگاہ کیا ہے، کسی گورنر کو ہٹائے بغیر اس عہدے پر نئی تقرری غیر آئینی اور غیراخلاقی ہے۔
پیر کرم علی شاہ نے اسلام آباد پر گلگت بلتستان حکومت کو جی بی امپاورمنٹ اینڈ سیلف گورننس آرڈر 2009 کے تحت اختیار کو چھینے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنا مقدمہ عوامی عدالت میں لے جاؤں گا کیونکہ وفاقی حکومت پاکستان میں شامل ہونے کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو فراموش کرنے کی کوشش کررہی ہے پیر کرم علی شاہ نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کا ساتھ صرف اسلامی اقدار کی وجہ سے دیا مگر اب کسی غلطی کے بغیر ہی ہماری تذلیل کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.