لاہور: پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی

منگل 17 فروری 2015 14:30

لاہور: پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 فروری 2015 ء) : لاہور میں واقع پولیس لائنز کے باہر دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے . خود کش دھماکے میں استعمال ہونے والے مواد کی شناخت ہو گئی ہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق واہگہ بارڈر اور پولیس لائنز کے باہر دھماکے میں مماثلت ہے.

(جاری ہے)

پولیس لائنز کے باہر دھماکے میں استعمال کیا جانے والے مواد کو آئرن ڈیٹیکٹر سے بھی شناخت نہیں کیا جا سکتا . فرانزک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ اس طرح کے مواد کی کوٹنگ ایکسکلو سیو پلاسٹک کی ہوتی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک لیب کی مزید تحقیقات کے بعد حملہ آور کی بھی شناخت کر لی جائے گی.

متعلقہ عنوان :