لاہور: پولیس لائنز کے قریب دھماکا،8افراد ہلاک(اپ ڈیٹ)

منگل 17 فروری 2015 14:09

لاہور: پولیس لائنز کے قریب دھماکا،8افراد ہلاک(اپ ڈیٹ)

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2015ء) لاہور میں پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر زوردار دھماکے کے نتیجے میں8افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہو گئے، سی سی پی لاہور کے مطابق دھماکا نصب شدہ بم کا تھا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میںنصب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو شامیانے لگا کر بند کر دیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع نے 8افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دوسری جانب دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ پولیس نے شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی ہے اورپولیس لائنز کے اطراف سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :