کراچی، پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت پچیس مارچ تک ملتوی
مناسب ہوگا کہ لمبی تاریخ دے دی جائے ، عدالتی ریمارکس
منگل 17 فروری 2015 13:37
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء ) پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت پچیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی ، سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے مقدمے کی کارروائی روکنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کہیں بھی چیلنج نہیں کیا۔جسٹس طاہرہ صفدر کی سرابرہی میں خصوصی عدالت کے دو رکنی بینچ نے پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر جسٹس طاہرہ صفدر نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے جس پر پرویز مشرف کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔(جاری ہے)
جسٹس یاور علی نے کہا کہ کیا وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے خصوصی عدالت کو کارروائی روکنے کا حکم کہیں چیلنج کیا ہے۔ سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کہیں بھی چیلنج نہیں کیا۔
انہوں نے موقف اختیار کیا اسلام آباد ہائیکورٹ شریک ملزموں کے حوالے سے جب تک کوئی فیصلہ نہیں کر لیتی بہتر ہوگا کہ سماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔ جسٹس یاور علی نے ریمارکس دئیے کہ مناسب ہوگا کہ لمبی تاریخ دے دی جائے تاکہ اسلام باد ہائیکورٹ میں معاملہ حل ہو جائے جس کے بعد کیس کی سماعت پچیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.