23 مارچ پریڈ ، حکومت کا مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ،مدارس انتظامیہ نے فیصلہ مسترد کردیا

پیر 16 فروری 2015 22:32

23 مارچ پریڈ ، حکومت کا مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ،مدارس انتظامیہ نے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16فروری۔2015ء)23 مارچ کی پریڈ کیلئے حکومت نے ملک کے 42 بڑے مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے حکومت نے 18مارچ سے 24 مارچ تک اسلام آباد اور اس کے گردونواح کے مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس عرصے کے دوران جن علاقوں کے مدارس کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں سیکٹر جی سکس، جی سیون، آئی ایٹ، آئی نائن، ایچ ایٹ اور ایچ نائن کے علاوہ مری روڈ اور مارگلہ ٹاون واقع ہیں۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں قائم مدارس، امام بارگاہوں اور مزاروں کی تعداد 40 سے زائد ہے جنھیں اس عرصے کے دوران بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس پر مدارس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ غلط ہے اور وہ مدارس کو بند نہیں کریں گے۔مدارس انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ علماءکی مشاورت سے کیا جائے گا۔