علم کی بنیاد اللہ کی کتاب اور رسول اللہ کی تعلیمات ہیں (پروفیسر جاوید چودھری)

پیر 16 فروری 2015 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) ”علم کی بنیاد اللہ کی کتاب اور رسول اللہ کی تعلیمات ہیں“ ان خیالات کا اظہار ماہر علوم نصابیات پروفیسر جاوید چوھدری نے منصورہ ڈگری کالج کے قرآن ہال میں ترجمة القرآن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں اللہ تعالیٰ کی قدرت اور معرفت کی نشانیاں بکھری پڑی ہیں جن پر غوروفکر کرنا اہل علم کا فرض ہے۔

انھوں نے ”منصورئینز “سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قرآن پاک کا ایک سچا طالب علم کائناتی شعور سے بہرہ ور ہوتا ہے نیز دنیا کے کسی بھی مسئلہ کا حل قرآن کریم کی روشنی میں تلاش کرنا بہت آسان عمل ہے مگر اس کے لیے قرآن پر سچا ایمان ضروری ہے۔ تقریب کی صدارت پرنسپل رشید احمد انگوی نے کی اور بتایا کہ بے شمار غیر مسلموں نے قرآن پاک کا مطالعہ کر کے ایمان کی سعادت حاصل کی

متعلقہ عنوان :