’’سعید اجمل کی کلیئرنس کے بدلے بھارت کو جتوایا گیا‘‘

پیر 16 فروری 2015 15:01

’’سعید اجمل کی کلیئرنس کے بدلے بھارت کو جتوایا گیا‘‘
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16۔فروری 2015ء ) رواں ورلڈکپ میں بھارت سے پاکستان کی ہار کا فیصلہ میچ ہونے سے پہلے ہی ہو گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایٹ کیوود احمد قریشی میں میزبان نے پاکستانی نیوز ویب سائٹ کاحوالہ دیا، جس میں 14 فروری کو خبردی گئی تھی کہ بھارت نے اہم ترین میچ میں میدان میں اترنے سے قبل پاکستان سے بڑی ڈیل کرلی ہے جس کے مطابق اس میگا ایونٹ میں بھی جیت بھارت کی جھولی میں ڈال دی جائے گی،ویب سائٹ کے مطابق بھارت نے سعیداجمل کاٹیسٹ کلیئرکرانے کیلیے پاکستان کے سامنے کڑی شرط رکھی تھی ،جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگرپاکستان 15 فروری کوہونے والے میچ میں شکست کھانے کو تیار ہوجائے تواس کے عوض سعید اجمل کا ٹیسٹ کلیئرکرنے میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق اس شرط کوقبول کرلیا جس کے بعد سعید اجمل کوبھارت میں ہونے والے بولنگ ایکشن میں باآسانی پاس کرادیا گیا۔ یادرہے کہ سعید اجمل کا آخری باربولنگ ایکشن ٹیسٹ بھارتی شہرچنئی میں ہواتھا،جہاں سے چند روزقبل پاکستانیوں کوخوشخبری سنائی گئی تھی کہ سعید اجمل کاٹیسٹ کلیئرہوگیاہے تاہم یہ معلوم نہ تھاکہ بھارت نے پاکستان سے جیت کی صورت میں بھاری رشوت طلب کی تھی۔

قبل ازیں انگلینڈ میں ہونے والے بولنگ ٹیسٹ کے دوران سعیداجمل ناکام ہوگئے ۔ اس سے قبل ورلڈ کپ 2011ء کے موہالی سیمی فائنل کے فکس ہونے کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آتی رہی ہیں تھے۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامرسہیل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک، بھارت میچ کافیصلہ پہلے ہی گراؤنڈ سے باہر ہوجاتا ہے۔ ٹیمیں صرف رسمی طور پر میدان میں اترتی ہیں۔‘‘

متعلقہ عنوان :