کراچی: وزیر اعظم نواز شریف کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

پیر 16 فروری 2015 12:41

کراچی: وزیر اعظم نواز شریف کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

کراچی:(اردو پوائنٹ تازہ ترہن اخبار. 16 فروری 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف کی سابق صدرآصف علی زرداری سے کراچی میں ون آن ون ملاقات شروع ہو گئی ہے جس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم قومی ایکشن پلان پر ان کو اعتماد میں لیں گے اور دیگر امور پر بات چیت کی جا رہی ہے اس سے پہلے وزیر اعظم آرمی چیف سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، وزیر اعظم اور آصف علی زرداری میں یہ ملاقات گورنر ہاوس میں جاری ہے. جس میں سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی گئی.