توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے :شہباز شریف

پیر 16 فروری 2015 12:13

توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے :شہباز شریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، معیار ،شفافیت اور برق رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کی توانائی کمپنی کے وفد نے ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں توانائی کے منصوبوں اور پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ روایتی ذرائع کے ساتھ سستے اور متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔ توانائی کے شعبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگا واٹ کا سولر کا منصوبہ لگایا ہے ۔ صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لئے توانائی کی کمی پر قابو پانے کی غرض سے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :