بھارت سے بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات کے خواہاں ہیں، سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات میں پاکستان میں بھارتی مداخلت بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی،سرتاج عزیز ،بھارتی سیکرٹری خارجہ سے مذاکرات کو نتیجہ خیزکہنا قبل از وقت ہوگا، خواہش ہے کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات اچھے ہوں تاہم یہ بات واضح ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو شامل کئے بغیر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے،وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا انٹرویو
اتوار 15 فروری 2015 21:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کے ساتھ بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات میں پاکستان میں بھارتی مداخلت بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی،بھارتی سیکرٹری خارجہ سے مذاکرات کو نتیجہ خیزکہنا قبل از وقت ہوگا، خواہش ہے کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات اچھے ہوں تاہم یہ بات واضح ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو شامل کئے بغیر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
ا توار کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورے کے حوالے سے فون پر آگاہ کیا۔ بھارت سیکرٹری خارجہ کا دورہ مثبت پیشرفت ہوگا۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
بھارت سے مذاکرات میں ایل او سی‘ کشمیر‘ سیاچن اور سرکریک سمیت تمام متنازعہ امور پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اوباما اور دیگر ممالک نے نریندر مودی کو ترغیب دی کہ مذاکرات کا راستہ معطل نہیں ہونا چاہئے۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ سے مذاکرات کو نتیجہ خیزکہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کے حل کے لیے بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات چاہتا ہے جب کہ عالمی برادری بھی دونوں ممالک پر زور دے رہی ہے کہ وہ مذاکراتی عمل میں پیش رفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک تسلیم کرتے ہیں کہ بھارت نے گزشتہ سال خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات کو یکطرفہ طور پر ختم کرکے اچھا نہیں کیا تھا جب کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں سرکریک اور سیاچن کے مسائل پر پہلے ہی پیش رفت ہوچکی ہے اور اب سیکریٹری سطح کے مذاکرات میں پاکستان میں بھارتی مداخلت بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی، ہم نے واضح کیا ہوا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو شامل کئے بغیر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہماری خواہش ہے کہ جس طرح افغانستان سے تعلقات میں بہتری آئی ہے اسی طرح بھارت سے تعلقات میں بھی بہتری آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.