کرم ایجنسی‘سکیورٹی فورسزکی کارروائی،15 شدت پسند ہلاک ، ایک اہلکار زخمی

شدت پسند پاک افغان سرحد کے راستے کرم ایجنسی میں داخل ہوئے ‘ سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری

اتوار 15 فروری 2015 13:45

کرم ایجنسی‘سکیورٹی فورسزکی کارروائی،15 شدت پسند ہلاک ، ایک اہلکار ..

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) کرم ایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملے کے دوران مقابلے میں 15 شدت پسند ہلاک اور ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقے شابک میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسند پاک افغان سرحد کے راستے کرم ایجنسی میں داخل ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :