ڈنمارک میں آزادئ رائے کےسیمینار پر فائرنگ، 1 شخص ہلاک
ہفتہ 14 فروری 2015 00:08
کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری۔2015ء) ڈنمارک کی پولیس کے مطابق کوپن ہیگن میں آزادئ رائے کے بارے میں جاری ایک سیمینار جہاں فرانسیسی سفیر خطاب کر رہے تھے فائرنگ سے تین پولیس افسران زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے میں ملوث دو مسلح افراد تاحال مفرور بتائے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عمارت کے باہر 40 سے زیادہ گولیاں چلائی گئیں۔ پیغمبرِ اسلام کے خا کے بنانے والے سویڈن کے متنازعہ کارٹونسٹ ’لارس ولکس‘ بھی اس سیمینار میں موجود تھے۔
حملے کےکچھ دیر بعد ہی فرانسیسی سفیر ’فرانسوا زمئغ‘ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ کوپن ہیگن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے کر علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور مقامی پارک کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ 2007 میں لارس ولکس نے پیغمبرِ اسلام کے گستاخانہ خاکے بنائے تھے جس کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس سیمینار کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ واضح طور پر لارس ولکس پر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2010 میں جنوبی سویڈن میں واقعہ کارٹونسٹ کے گھر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے الزام میں دو بھائیوں کو قید کی سزا ہوئی تھی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.