پشاور: پولیس نے سانحہ حیات آباد کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔

ہفتہ 14 فروری 2015 11:33

پشاور: پولیس نے سانحہ حیات آباد کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14فروری 2015ء) : پولیس نے گزشتہ روز ہونے والے سانحہ حیات آباد کی ابتدائی تحقیقا تی رپورٹ تیار کر لی ہے. رپورٹ کے مطابق حملے کے لیے فضل اللہ گروپ کا انداز اختیار کیا گیا تھا.

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں داخل ہونے کے لیے مسجد کی دیوار کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی. حملے میں اعلی قسم کا بارودی مواد، دستی بم اور کلاشنکوفیں استعمال کی گئی تھیں. تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دھماکے میں دہشتگردوں نے 5،5 کلو بارودی مواد کی چھوٹی جیکٹس کا استعمال کیا ہے جبکہ 6 دستی بموں سے حملہ کیا گیا جن میں سے 5 کو ناکارہ بنا دیا گیا.

متعلقہ عنوان :