سانحہ حیات آباد کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، تعداد 21 ہوگئی

ہفتہ 14 فروری 2015 11:13

سانحہ حیات آباد کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، تعداد 21 ہوگئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) حیات آباد میں امامیہ مسجد پرحملےمیں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ۔ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، دہشتگرد جمرود شاہ کس کے راستے پشاور میں داخل ہوئے ۔ ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ۔ حیات آباد فیز فائیو میں واقع امامیہ مسجد پرگزشتہ روز حملے کامقدمہ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کر لیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حملے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے ۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشتگرجمرود شاہ کس کے راستے پشاور میں داخل ہوئے ، حملہ آوروں نے مسجد کاعقبی راستہ اختیار کیا ۔ دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے ۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سینتالیس زخمی لائے گئے تھے جن میں سے 34اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :