سانحہ بلدیہ ٹاؤن،قوم اسلام آبادکے فیصلوں کی منتظر ہے ،سراج الحق،
یورپ میں9 افراد مارے گئے 40 ممالک کے سربراہان اکٹھے ہوگئے، امریکہ میں مسلمان جو ڑے کو شہید کر دیا گیا ،انصاف کا علمبردار امریکہ خاموش کیوں ہے؟، ہمارا نظام بری طرح ناکام ہوگیا ہے،لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا ،اس نظام کیخلاف جہاد کرینگے، سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹنگ اوپن ہونی چاہیے ،سینٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 13 فروری 2015 00:05
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے حوالے سے جی آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد قوم اسلام آباد کی طرف دیکھ رہی ہے کہ حکمران کیا فیصلہ کرتے ہیں ،عدالتیں متاثرین کو انصاف فراہم کرتی ہیں یا نہیں ۔یور پ میں9 لوگ مارے گئے تو40ممالک کے سربراہان اکٹھے ہوگئے یہاں لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا یہ کیسا نظام ہے ہم اس نظام کو نہیں مانتے اس نظام کے خلاف جہاد کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صوبائی الیکشن کمیشن میں سینٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کی رپورٹ اخبار یا صحافی کا تجزیہ ہیں بلکہ ذمہ داراران اداروں نے 3 سال کی تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کی ہے اس رپورٹ میں اشارہ نہیں بلکہ نام آیا ہے ،عوام انصاف کے لئے اسلام آباد کی طرف دیکھ رہی ہے ،امریکہ میں 30 مسلمانوں کو گھر میں داخل ہو کر قتل کر دیا گیا ،فرانس میں 9لو گ مارے گئے تو 40 ممالک کے سربراہان پہنچ گئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.