مسلم لیگ (ن) صوبائیت اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،وفاقی وزیر اطلاعات،
سینٹ الیکشن میں (ن) لیگ نے پارلیمانی تجربہ رکھنے والے سیاستدانوں کو ٹکٹ دیا کسی بھی صوبے کو نظر انداز نہیں کیا گیا، باریاں لینے والے عمران خان کی صفوں میں شامل ہو چکے (ن) لیگ میں پیرا شوٹ سے اتر نے والا کوئی شخص نہیں، پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 13 فروری 2015 00:05
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) صوبائیت اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی‘ نواز شریف پاکستان کی بہتری کے لئے عالمی برادری سے رابطے میں ہیں‘ سینٹ الیکشن میں (ن) لیگ نے پارلیمانی تجربہ رکھنے والے سیاستدانوں کو ٹکٹ دیا کسی بھی صوبے کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سینٹ میں ٹکٹ علاقوں کی نمائندگی کے لئے نہیں دیئے جاتے بلکہ سینٹر صوبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سے پہلے سے مسلم لیگ (ن) کے 4 سینیٹر ہیں کسی بھی صوبے کو نظر انداز نہیں کیا گیا ہے پرویز رشید نے کہا کہ چنیوٹ میں ہونے والی لوہے اور تانبے کی دریافت کو وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کا خزانہ قرار دیا جو صوبائیت کی سیاست کے الزامات کی نفی کرتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.