ہندوستانی سیکرٹری خارجہ پاکستان کا دورہ کرینگے

جمعہ 13 فروری 2015 21:30

ہندوستانی سیکرٹری خارجہ پاکستان کا دورہ کرینگے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13فروری۔2015ء) حکام کے مطابق ہندوستانی کے سیکرٹری خارجہ آنے والے مہینوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سیعد اکبر الدین نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایس جے شنکر اسلام آباد کا دورہ کریں گے جہاں 'انڈیا اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے زور دے گا۔

(جاری ہے)

' انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ تمام سارک ممالک کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے تاریخوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ دورے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال ہندوستان کی جانب سے منقطہ کیے جانے والے امن مذاکرات بحال ہوں گے یا نہیں۔ ہندوستان نے یہ مذاکرات پاکستان کی جانب سے بات چیت سے قبل کشمیری رہنماؤں سے مشورہ کرنے کی وجہ سے منسوخ کیے تھے۔ گزشتہ ماہ امریکی سیکرٹری اسٹیٹ جان کیری نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک سے مذاکرات بحال کرنے پر زور دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :