زکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد

جمعہ 13 فروری 2015 11:08

زکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2015ء)زکی الرحمان لکھوی کی کے اغوا کیس میں بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زکی الرحمان لکھوی کو ممبئی حملہ کیس میں ضمانت ملنے کے بعد اغوا کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس کے لیے لکھوی کی جانب سے ضمانت کے لیے درخواست جمع کروائی گئی تھی۔ سول و جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے زکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ 10 فروری کو عدالت نے زکی الرحمان لکھوی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا لیکن آج سماعت کے بعد لکھوی کی ضمانت کے لیے درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ زکی الرحمان لکھوی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج تھا۔