پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 23 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئے

جمعرات 12 فروری 2015 23:49

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 23 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 23 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 فروری 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 15 ارب 23 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 10 ارب 41 کروڑ 66 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 4 ارب 82 کروڑ 16 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 فروری 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے10 ارب 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 10 ارب 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھے۔

متعلقہ عنوان :