بینظیر بھٹو قتل کیس میں رحمان ملک اور بابر اعوان کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے : ذوالفقار مرزا

بدھ 11 فروری 2015 23:42

بینظیر بھٹو قتل کیس میں رحمان ملک اور بابر اعوان کو بھی تفتیش میں شامل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11فروری۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنماءذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے کئی رہنماﺅں نے بینظیر بھٹو کے خون کا سودا کیا جبکہ ان کے قتل کی تحقیقات میں رحمان ملک اور بابر اعوان کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے۔ رحمان ملک کے حوالے سے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں انہوں نے اسلحہ کے لائسنس دیے جس کی وجہ سے پورے سندھ کے حالات خراب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورننس بہت خراب ہے جبکہ اہی حالات کی وجہ سے بلاول بھٹو رداری پارٹی سے ناراض بھی تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری ہی سندھ کی عوام کے اصل قائد ہیں اور دونوں مل کر پارٹی کو بہترین انداز میں چلا رہے ہیں۔ذوالفقار مرزا نے سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے کہا ہے کہ سیاست دان کبھی ریٹائر نہیں ہوتا اور وہ بھی ریٹائر نہیں ہوئے بلکہ سیاست کرتے رہیں گے۔