پٹرول بحران کے ذمہ دار کا پتہ چل گیا، سزا بھی دے دی

بدھ 11 فروری 2015 18:18

پٹرول بحران کے ذمہ دار کا پتہ چل گیا، سزا بھی دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11فروری۔2015ء) حکومت کی جانب سے پٹرول بحران کا ذمہ دار اوگرا کے چیئرمین سعید احمد کو ٹھہرایا گیا ہے۔ حکومت نے سعید احمد کو سز کے طور پر 3 ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے سعید احمد کی سزا کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے تحت پٹرول بحران کے ذمہ دار ہونے کے باعث اوگرا کے چئیر مین سعید احمد کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔