بھارتی فوج کا جنگی جنون : سیالکو ٹ کے سر حدی علاقو ں پر بلا اشتعا ل فا ئر نگ
بدھ 11 فروری 2015 12:49
پسرور،سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ،بجوات سیکٹر کے علاقے بنڈی بجوڑامیں ایک گھر پر بھارتی فوج کی جانب سے پھینکا گیا مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ٹھٹھی مندر اور عمرانوالی کے علاقوں میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متعدد مویشی مارے جانے کے علاوہ کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بھارتی فوج کی جانب سے بنڈی بجوڑا کے علاقے میں شدید گولہ باری کی گئی جس سے ایک گولہ گھر پر گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جبکہ چناب رینجرز نے بھی بھارتی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
ادھر بھارتی سکیورٹی فورسز نے ہرپال سکیٹر پر بلا اشتعال فائر نگ و گولہ باری بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی سرحدی علاقوں ٹھٹی مندرا اور عمرانوالی کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے معتدد مویشی مارے گے اور کئی مکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی سے ہندو بنیوں کی توپیں خاموش ہو گئی،گولہ باری سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
بھارتی گولہ باری سے معتدد مویشی مارے گئے اور کئی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا پاکستانی نوجوانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون میں مست بھارتی وزیر اعظم نیندر مودی کو معلوم ہوناچاہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اس کے علاوہ مسلمان ایمان کے جزبہ سے سرسار ہیں اور وہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ105کلو میٹر لمبی سیالکوٹورکنگ باونڈری لائن پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائیرنگ اورگولہ باری سے اکتوبر2014سے لے کر آج تک 20پاکستانی بے گناہ شہریشہیدجبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں اس دوران لوگوں کے سنیکڑوں مال مویشی ہلاک و مکانات تباہ ہو چکے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.