ایم کیو ایم کے بھائی نے سب کو ہدایات کر دیں

بدھ 11 فروری 2015 12:12

ایم کیو ایم کے بھائی نے سب کو ہدایات کر دیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) ایم کیو ایم کے سر براہ الطاف حسین نے گذشتہ روز ایک کیو ایم کی جانبسے نکالی گئی ریلی میں مختلف رہنمااوٴں کی تقاریر پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے شہری ہیں اور وہ جب بھی کراچی آئیں گے ایم کیو ایم ان کو اچھے طریقے سے خوش آمدید کہے گی۔ انہوں نے پارٹی کے حق پرست رکن روٴف صدیقی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اس بات کا اظہارکیا کہ شاہراہ قائدین پر کچھ مقررین کی جانب سے عمران خان کی کراچی آمد پر اعتراضات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کو رلقین کی ہے کہ عمران خان کی کراچی آمد پر ان کا استقبال کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم کے سر براہ الطاف حسین کی پی ٹی آئی کی خواتین اور شیریں مزاری سے معافی مانگنے کے بعد پارٹی نے ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیا۔ تاہم تحریک انصاف سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کے مطابق اجلاس کا ملتوی ہونا صرف الطاف حسین کی معذرت کی وجہ سے ہو پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کچھ کارکن ابھی بھی احتجاج کرنا چاہتے ہیں لیکن پارٹی کی قیادت کی جانب سے ان کو منع کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :