اسلام آباد: ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا فیصلہ محفوظ

بدھ 11 فروری 2015 11:20

اسلام آباد: ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) ممتاز قادری نے سابق گورنر پنجاب کا قتل توہین عدالت کی بنیاد پر کیا تھا جس کے بعد ممتاز قادری کو عدالت نے سزا سنائی تھی۔ بعد ازاں ممتاز قادری نے عدالت میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت دلائل مکمل نہ ونے اور سرکاری وکیل کی تیاری نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔ تاہم آج عدالت نے ممتاز قادری کی اپیل کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اور حکومتی وکیل کے دلائل کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ ممتاز قادری پر قانون کے تحت کاروائی کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے جرم کا اعتراف کرے لیکن اگر ملزم اعتراف جرم نہیں کرتا تو عدالت گواہوں کی بنیاد پر فیصلہ سنا سکتی ہے۔ استغاثہ وکیل کا کہنا تھا کہ قانون کی پابندی ہر شہری پر فرض ہے۔ تاہم عدالت نے حکومتی وکیل کو دلائل آج ہی کورٹ کو جمع کرانے کی ہدایات دی ہیں۔ اور ممتاز قادری کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :