چاغی: جھڑپ میں15دہشتگرد مارے گئے، ایک اہلکار شہید

منگل 10 فروری 2015 19:37

چاغی: جھڑپ میں15دہشتگرد مارے گئے، ایک اہلکار شہید

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10فروری۔2015ء) چاغی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین اہم کمانڈرز سمیت 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے چاغی کے علاقے بیسمیا میں سرچ آپریشن کیا ایک مکان سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس سے ایف سی کا اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے تین کمانڈرز سمیت پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :