Live Updates

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر فخر ہے،چوہدری سرور

منگل 10 فروری 2015 17:04

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر فخر ہے،چوہدری سرور

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے استقبالیہ سے خطااب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت میرے لیے باعث فخر ہے ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں ہونا پریزیڈنٹ کے عہدے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ پاکستان بنانے میں میرے اپنے خاندان کا بھی لہو شا مل ہے۔ لیکن آج بھی ہم پاکستان سے کرپشن، جاہلیت اور غربت کو ختم نہیں کر پائے ملک میں 68 سال بعد بھی نا انصافی کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ وی آئی پی کلچر میرے لیے کبھی بھی اہم نہیں رہا ساری عمر قانون کی حکمرانی کے لیے جدو جہد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکمران محلات میں رہنے اور طاقت، پیسہ ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا تو ایسا عہدہ بے معنی ہے یہی وجہ تھی کہ میں نے استعفی دے دیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی خوش قسمتی ہے کہ ان کے پاس ایک ایسا لیڈر موجود ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان نے کرپشن کی ہے۔

اوور سیز پاکستانیوں کا معاملہ بھی عمران خان نے اٹھایا اور تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے بھی دبئی اور لندن میں موجود پاکستانی نوجوانوں نے کہا۔ انہوں نے ملک میں خرابی کی بڑی وجہ ناقص حکمت عملی کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر اللہ تعالی نے پی ٹی آئی کو حکومت میں آنے کا موقع دیا تو عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

چوہدری سرور نے پاکستان کی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوری دنیا دیکھی ہے لیکن پاکستان جیسی بہادر اور ٹیلنٹڈ عوام اور نوجوان نسل نہیں دیکھی۔ عمران خان سے تما م باتوں پر اتفاق رائے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ ہے لیکن اگر ہم اتحاد رکھیں تو پاکستان کو ایسا بنایا جا سکتا ہے کہ ہمیں اس پر فخر ہو۔ اقتدار کا حصول صرف اس مقصد کے لیے ضروری ہے تا کہ ملک سے تمام برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہمیں متحد ہونا پڑے گا کیونکہ united we stand, devided we fall۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں لوگ طبی سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے موت کا شکار نہ ہوں، جہاں لوگوں کو انصاف ملے، جہاں بے روزگاری نہ ہو، جہاں تعلیم کے یکساں مواقع بغیر کسی امتیاز اور فرقے کے موجود ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ جدو جہد تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے کے لئے نہیں بلکہ ملک کی ترقی کے لیے ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات