الطاف حسین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سخت جملوں کی ادائیگی پر معذرت کر لی

منگل 10 فروری 2015 11:00

الطاف حسین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سخت جملوں کی ادائیگی پر ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ قومی اداروں کا احترام دل سے کرتے ہیں اور ان کے خطابات سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ان کے حکام کی دل آزاری ہوئی جس پر وہ ان سے معذرت خواہ ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں میں انہوں نے چند خطابا ت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض افراد کے بارے میں کچھ سخت جملے ادا کئے تھے جن سے ان اداروں اوران کے بعض حکام کی دل آزاری ہوئی جس پر وہ معذرت خواہ ہیں ۔ان کا اکہنا تھاکہ وہ کل بھی قومی اداروں کا احترام کرتے تھے اور آج بھی کرتے ہیں ۔