خیبر ایجنسی: فورسز کی کارروائی میں 12 شدت پسند ہلاک

پیر 9 فروری 2015 19:51

خیبر ایجنسی: فورسز کی کارروائی میں 12 شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9فروری۔2015ء) آپریشن خیبرون کامیابی سے جاری و ساری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں فضائی کاروائی کی جس کے نتیجے میں بارہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ جبکہ دہشتگروں کے سات ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے باعث دہشتگروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کے فرار کے تمام رستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں جاری ہیں۔ تازہ کاروائی کوکی خیل میں کی گئی ہے جس میں بارہ شدت پسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :