وزیراعظم نوازشریف کا اچانک آبپارہ مارکیٹ کا دورہ ،شہریوں میں گھل مل گئے

اتوار 8 فروری 2015 15:25

وزیراعظم نوازشریف کا اچانک آبپارہ مارکیٹ کا دورہ ،شہریوں میں گھل مل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) وزیراعظم نوا زشریف اچانک اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ او ر جی 10کا دورہ کرنے پہنچ گئے جہاں وہ شہریوں میں گھل مل گئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سبزی منڈی میں سبزیوں اور دیگر اشیاءخوردو نوش کی قیمتیں دریافت کی اور شہریو ں سے حکومت کے اقدامات کے بار ے میں بھی بات چیت کی جس پر عوام نے انتہائی خوش ہو کر وزیراعظم کے مہنگائی کیخلاف اقدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نوا زشریف نے شہریوں سے بات چیت کے دوران ان کے مسائل کے بارے میں بھی دریا فت کیا اور جلد از جلد مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے لوگوں سے گفتگو کے دوران کہاکہ پاکستان کے مسائل سنگین ہیں اس کے حل کے لیے حکومت اقداما ت کر رہی ہے اور انشااللہ دو سال میں ملک میں سے گیس کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گااور انہی کے دور حکوت میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔وزیراعظم نے اس موقع پر بچوں ،بڑوں اور بوڑھوں سے مصافہ کی اور حال احوال کے بارے میں دریافت کیا ۔

متعلقہ عنوان :