Live Updates

ملاقاتوں اور کھانا کھانے سے اتحاد نہیں بنتا،پرویز مشرف زیرو اورغیر مقبول ہے،سعد رفیق،

مشرف کا پاکستانی سیاست میں کوئی حصہ نہیں، خواہش اور دعا ہے عمران خان سیاست سیکھ جائیں، بیان

ہفتہ 7 فروری 2015 23:41

ملاقاتوں اور کھانا کھانے سے اتحاد نہیں بنتا،پرویز مشرف زیرو اورغیر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملاقاتوں اور کھانا کھانے سے اتحاد نہیں بنتا،پرویز مشرف زیر و اورغیر مقبول ہے اس کا پاکستانی سیاست میں کوئی حصہ نہیں خواہش اور دعا ہے کہ عمران خان سیاست سیکھ جائیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا پاکستانی سیاست میں کوئی حصہ نہیں،پرویز مشرف زیرو اور غیر مقبول شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے میں مشرف کا سازشی ٹولہ آگے آگے تھا،مشرف نے اپنے دور میں لال مسجد پر ظلم ڈھایا،وہ اکبر بگٹی کا بھی قاتل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقاتوں اور کھانے کھانے سے اتحاد نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش اور دعا ہے کہ عمران خان سیاست سیکھ جائیں،انہیں ابھی سیاست نہیں آئی،فوجی عدالتوں کے خلاف حامد خان کا عدالت میں جانا دوغلی پالیسی ہے..

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :