آصف علی زرداری کا چوہدری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ ،سینیٹ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال

ہفتہ 7 فروری 2015 20:25

آصف علی زرداری کا چوہدری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ ،سینیٹ انتخابات میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں سینیٹ کے انتخابات کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں صوبہ پنجاب بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ملک میں دہشت گردی اور سیکیورٹی کے امور بھی زیرغور آئے جب کہ دونوں رہنماں کے درمیان سینیٹ کے انتخابات کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر منظور وٹو بھی سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے آصف زرداری کا پیغام لے کر چوہدری شجاعت سے ملے تھے۔