مولانا صوفی محمد پر فرد جرم عائد

ہفتہ 7 فروری 2015 13:17

مولانا صوفی محمد پر فرد جرم عائد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد پر بغاوت کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرد جرم عائد کردی ہے۔ہفتے کو مولانا صوفی محمد کے خلاف بغاوت کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشاور جیل میں کی۔ سماعت کے دوران کالعدم تنظیم کے سربراہ مولانا صوفی محمد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مولانا صوفی محمد نے گراسی گاؤں میں ایک تقریر کے دوران جمہوریت اور جمہوری حکومت کو غیرجمہوری اورغیر اسلامی قرار دیا تھا، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم مولانا صوفی محمد نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ دوسری جانب مذکورہ کیس کی سماعت21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ صوفی محمد انیس مقدمات میں پشاور کی سینٹر ل جیل میں قید ہیں جن میں سے تیرہ مقدمات دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔