مہمند ایجنسی: فورسز کی کار وائی میں سات دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 7 فروری 2015 13:12

مہمند ایجنسی: فورسز کی کار وائی میں سات دہشت گرد ہلاک

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) مہمند ایجنسی میں فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران سات دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں چند عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں سات دہشتگرد مارے گئے تاہم کسی بھی سکیورٹی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں مقامی انتظامیہ کے ھوالے کر دی گئی ہیں جنہوں نے لاشوں کو ہیڈ کوارٹر غلنئی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :