پونے دولاکھ فوج دہشتگردوں سےنمٹ رہی ہے،خواجہ آصف

ہفتہ 7 فروری 2015 11:01

پونے دولاکھ فوج دہشتگردوں سےنمٹ رہی ہے،خواجہ آصف

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کی پونے دولاکھ فوج دہشتگردوں سےنمٹ رہی ہے اور یورپ کواس کااحساس کرکے تعاون بڑھانا چاہیے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے یہ بات میونخ پہنچنےپر بات کرتےہوئےکہی۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پاکستان میں امن سےخطے کوبھی فائدہ ہوگا۔انہوں نےمغربی ممالک پر زور دیاکہ وہ پاکستان کی امدادمیں اضافہ کریں۔ وزیردفاع کی ہفتےکواپنےدویورپی ہم منصبوں سےبھی ملاقات کاامکان ہے۔ واضح رہے سیکیورٹی کانفرنس میں داعش سےمغرب کوخطرات پربحث جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :