جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،عمران خان ،غیر قانونی کٹائی میں بہت بڑا مافیا، سیاستدان ،فارسٹ آفیسرز ملوث ہیں سب کو عبرتناک سزائیں دلوائینگے،بلین ٹری سونامی پروگرام کے ذریعے صوبے میں ایک ارب نئے درخت بھی لگائیں گے ،چیئرمین تحریک انصاف
جمعہ 6 فروری 2015 19:24
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ٹمبر مافیا کیخلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث مافیا کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی،ہمیں پتہ ہے کہ غیر قانونی کٹائی میں بہت بڑا مافیا، سیاستدان اور فارسٹ افیسرز ملوث ہیں تاہم ان سب کو عبرتناک سزائیں دلوائیں گے ۔
بلین ٹری سونامی پروگرام کے ذریعے صوبے میں ایک ارب نئے درخت بھی لگائیں گے جبکہ جنگلات کا بھی تحفظ کیا جائیگاکیونکہ یہ ہمارے مستقبل کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کیمپس کے سیمینار ہال میں محکمہ فارسٹ کی جانب سے بریفنگ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک،صوبائی صدر اعظم سواتی،مرکزی رہنما امین اسلم ،مشیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.