دوشناختی کارڈ رکھنے پر صوبائی وزیرجیل خانہ جات نااہل قرار

جمعہ 6 فروری 2015 15:03

دوشناختی کارڈ رکھنے پر صوبائی وزیرجیل خانہ جات نااہل قرار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء)دوشناختی کارڈ رکھنے پر پنجاب کے وزیرجیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں کو نااہل قراردیدیاگیاہے ۔ سماءٹی وی کے مطابق درخواست گزار نے الزام لگایاتھاکہ چوہدری عبدالوحیدکے پاس دوشناختی کارڈ ہیں اور اُنہیں دھوکہ دیالہٰذا اُنہیں نااہل قراردیاجائے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کے پاس دوشناختی کارڈ ہونے کی تصدیق ہونے پر عدالت نے اُنہیں نااہل قراردیدیا۔ بتایاگیاہے کہ چوہدری عبدالوحید کے پاس دوہی شناختی کارڈ ہیں جن پر ایک ہی نام درج ہے تاہم دونوں کے شناختی نمبرمختلف ہیں ۔ چوہدری عبدالوحید نے فیصلے پر اپنے موقف میں کہاکہ وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور تحریری فیصلہ دیکھنے کے بعد مزید موقف دے سکتے ہیں ۔