Live Updates

پی ٹی آئی نے ٹمبر مافیاکے خلاف اعلان جنگ کر ڈالا

جمعہ 6 فروری 2015 14:33

پی ٹی آئی نے ٹمبر مافیاکے خلاف اعلان جنگ کر ڈالا

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء) مانسہرہ کے دورے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ درختوں کی کٹائی غیرقانونی طور پر کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا ان کا کہنا تھا ٹمبر مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ٹمبر مافیا کو سپورٹ کرنے والے سیاستدانوں کو بھی خبر دار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سیاسی جماعت یا رہنما ان کے مفاد میں بولے گا یا ان کی حمایت کرے گا ہم اس سے بھی مقابلے کے لیے تیار رہیں گے۔

اس موقع پر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جنگلات کی قانونی طور پر کٹائی کا فائدہ اہل علاقہ ہی کو ہو گااس سے پہلے عمران خان نے مانسہرہ میں بھی شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اور عمران خان نے مانسہرہ کی وادی سیرن میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی دورہ کیا تھا اورمحکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کے تین افسران کو بھی بر طرف کر دیا تھا۔ عمران خان نے صوبائی حکومت کو بھی ٹمبر مافیا کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :