وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

جمعہ 6 فروری 2015 13:17

وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ضر ب عضب اور ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے دورہ چین اور کور کمانڈر کانفرنس کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال پر گفتگو کی گئی جبکہ آپریشن ضرب عضب ،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد،صوبوں میں انسداد دہشت گردی فورس کی تربیت اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ کیا گیا ،اس موقع پر آرمی چیف نے دورہ چین اور گزشتہ روز ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔