Live Updates

عمران خان کی تمام تقاریر میں قول وفعل میں تضاد واضح ہے ‘ پی ٹی آئی چیف خیبر پختون خوا پر توجہ دیں ‘ خواجہ آصف

جمعرات 5 فروری 2015 14:11

عمران خان کی تمام تقاریر میں قول وفعل میں تضاد واضح ہے ‘ پی ٹی آئی چیف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی تمام تقاریر میں قول وفعل میں تضاد واضح ہے ‘ عمران خان وفاق پر بلا جواز تنقید کر نے کے بجائے خیبر پختون خوا پر توجہ دیں ‘دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے ‘ ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلا کر ہی دم لینگے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے چین کے ساتھ توانائی کے حصول کیلئے معاہدہ کر لیا ہے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ جس سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری ہونگی میں بھی چینی کمپنیاں شامل ہیں انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عالمی مبصرین نے 2013ء کے عام انتخابات کا جائزہ لیا جسے انہوں نے صاف اور شفاف انتخابات قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تمام تقاریر میں قول و فعل کا تضاد واضح موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہ اکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلا کر ہی دم لینگے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات