تمام انتظامی محکمے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 6سو سے ز ائد ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کو یقینی بنائیں ،وزیراعلیٰ سندھ ،

ترقیاتی مد میں مختص کی گئی رقم کے دو سہ ماہی قسط کی رقوم متعلقہ انتظامی محکموں کو جاری کردیئے گئے ہیں، اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

بدھ 4 فروری 2015 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تمام انتظامی محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 6سو سے ز ائد ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال کے ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کی گئی 165ارب روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال کے لئے ترقیاتی بجٹ 143بلین روپے ہے تاہم حکومت سندھ نے 31جنوری 2015تک تقریباً 68ارب روپے کی رقوم جاری کی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال میں اس عرصے کے دوران جاری کی گئی 62ارب روپے سے زائد ہے انہوں نے افسران پرواضح کیا کہ وہ اس طرح اچھے نتائج مختلف ترقیاتی شعبوں میں متناسب ترقی چاہتے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ اور محکمہ خزانہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کی مالی معاونت سے 3ارب روپے کی مالی سپورٹ سے پاکستان ملینیم ڈولیپمینٹ گولز (ایم ڈی جی) کے تحت کمیونٹی کی ترقی کے لئے ایک علیحدہ خصوصی ترقیاتی پروگرام کا ایک ہفتے میں آغاز کرنا چاہتے ہیں جس کے تحت عام آدمی کو 10اہم شعبوں میں سہولتیں میسر آئیں گی اور 8ایم ڈی جی مقاصد حاصل کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ سندھ میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت فنڈز کے اجراء اور اخراجات کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ترقیاتی مد میں مختص کی گئی رقم کے دو سہ ماہی قسط کی رقوم متعلقہ انتظامی محکموں کو جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ ہر محکمے کے ترقیاتی کاموں علیحدہ علیحدہ پیش رفت کا جائزہ لیں تاکہ ترقیاتی رقوم کے صاف و شفاف استعمال کے ساتھ اور معیاری کام کو رواں مالی سال میں ہی مکمل کی اجائے۔

انہوں نے کہا کہ انیشیٹیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی رقوم کا 93فیصد استعمال ہوچکا ہے۔ آبپاشی 67فیصد، توانائی 73فیصد اور ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے جاری کی گئی رقم کا 41فیصد استعمال کیا جاچکا ہے تا ہم ابھی بھی ان اداروں کے علاوہ دیگر اداروں میں بھی رقوم کو تیزی سے خرچ کرنے کی گنجائش موجود ہے تاکہ مطلوبہ اسکیموں کو مقرر ہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے آر ۔ او پلانٹ کی تنصیبات باالخصوص تھر کے علاقوں میں جلد ہی مکمل کی جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کا ارجنٹ اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی تاکہ نئے ترقیاتی پروگرام ْ پاک ملینیم ڈویلپمنٹ گولز کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے قوائد اور ضوابط کے بارے میں میں انہیں معلومات دی جاسکے اس پروگرام کے تحت ترقیاتی فنڈز کی پہلی قسط رواں مالی سال سے قبل استعمال کی جاسکیں۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات محمد وسیم نے اجلاس میں بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ آغاز میں وفاقی حکومت سندھ کے ہر قومی اسیمبلی حلقے کے لئے 2کروڑ روپے د و یا تین روز کے اندر فراہم کر دے گی تاکہ کمیونٹی سطح پر ترقیاتی منصوبے شروع کرکے ملینیم ڈولیپمینٹ مقاصد حاصل کئے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کے ایم ڈی جی ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے لئے وفاقی ھکومت کے شرائط سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :