بے نظیر قتل کیس میں گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے
بدھ 4 فروری 2015 14:31
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) انسداد دہشتگردی کے خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں گواہوں کی بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے اور پولیس کے افسران کے وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ ڈی پی اوز اور آئی جی بلوچستان کو ان افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بے نظیر قتل کیس کی سماعت کے موقع پر ان افسران کے پیش نہ ہونے پر خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے سخت بر ہمی کا اظہار کیا ہے۔
ایف آئی اے اور پولیس کے دو افسران سمیت بلاول ہاوٴس کے گواہ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئی گئے ہیں۔ ان میں ایف آئی اے کراچی کے اسٹنٹ ڈائریکٹر خالد جمیل، ایف آئی اے کراچی کے انسپکٹر نثار جدون، بلاول ہاوٴس کراچی کے گواہ عبد الرزاق میرانی، ایس پی اشفاق انور راجہ جو کہ جعفر آباد بلوچستان میں بچعوٴور ڈی پی او تعینات ہیں ، اور ایس ایس پی جاوید خان شامل ہیں۔(جاری ہے)
عدالت نے مقدمے کی سماعت کو 9 فروری تک ملتوی کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ بے نظیر کا قتل 27 دسمبر 2007ء کو ہوا تھا جس کے بعد اس کیس کی سماعت شروع ہو گئی تھی اور اب سات سال کے بعد قتل میں ملوث مجرمان پر فرد جرم عائد کیے جانے اور گواہوں کے بیانات قلم بند کروانے کے علاوہ اس کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کی ہو سکی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.