ڈی جی خان : خسرے کا انجکشن لگانے سے دو بھائی جاں بحق

بدھ 4 فروری 2015 13:55

ڈی جی خان : خسرے کا انجکشن لگانے سے دو بھائی جاں بحق

ڈی جی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) ڈی جی خان میں خسرے کا انجکشن لگانے سے دو جڑواں بھائی جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کی ایک بستی میں خسرے کے انجکشن کے باعث دو جڑواں بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔