آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کر دیا

منگل 3 فروری 2015 22:18

آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کر دیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3فروری۔2015ء) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں گیس کی قیمتیں فوری بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کے درمیان دبئی میں مذاکرات جاری ہیں جہاں آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فی الحال گیس کی قیمتیں بڑھانے کا ماحول نہیں ہے تاہم مناسب وقت پر قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سٹیٹ بینک کو خودمختاری دیئے جانے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :