اسحاق ڈار سے 6 ماہ سے ملاقات کا وقت مانگ رہا ہوں : پرویز خٹک

منگل 3 فروری 2015 21:09

اسحاق ڈار سے 6 ماہ سے ملاقات کا وقت مانگ رہا ہوں : پرویز خٹک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3فروری۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں لیکن انہیں وقت نہیں دیا گیا۔اگر وفاقی وزیر کی جانب سے یہی رویہ رہا تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انہیں وزیر اعظم ، وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم سے مختلف معاملات پر بات چیت کرنی ہے لیکن وفاقی وزیر انہیں ملاقات کا ٹائم نہیں دے رہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراءسے بات کرنا ایسا ہی ہے کہ کہ جیسے دیواروں سے بات کی جا رہی ہے جبکہ وزراءاپنے کیے گئے وعدوں سے بھی مکر گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :