وزیر اعظم نا اہلی درخواست،الیکشن کمیشن نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

منگل 3 فروری 2015 19:58

وزیر اعظم نا اہلی درخواست،الیکشن کمیشن نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3فروری۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست سابق سفارتکار آصف ایزدی نے الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی، اس درخواست میں سابق سفارتکار نے موقف اختیار کیا تھا کہ میاں محمد نوازریف نے لاہور میں نظریہ پاکستان کے خلاف بات کی تھی اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔ اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں نہیں آتادرخواست گزار اسپیکر اسمبلی سے رجوع کرے۔

متعلقہ عنوان :