کورکمانڈرز کانفرنس: انتہا پسندی، فرقہ واریت کےبلا امتیاز خاتمے پر اتفاق

منگل 3 فروری 2015 18:54

کورکمانڈرز کانفرنس: انتہا پسندی، فرقہ واریت کےبلا امتیاز خاتمے پر ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3فروری۔2015ء)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز اجلاس کے دوران ملک میں انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے بلا امتیاز خاتمے پر اتفاق کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والے کور کمانڈر اجلاس میں کمانڈرز نے اندرونی و بیرونی سلامتی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کیلئے نیشنل ایکشن پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کورکمانڈرز کو ملک کی اندورنی و بیرونی سلامتی پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملک میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے گا اور پاک فوج نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔اجلاس کے دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ملکی مغربی سرحدوں کی سیکیورٹی صورت حال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔