ملالہ یوسفزئی کا سانحہ پشاور کے زخمی طالبعلم کو ٹیلی فون

پیر 2 فروری 2015 23:33

ملالہ یوسفزئی کا سانحہ پشاور کے زخمی طالبعلم کو ٹیلی فون

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2فروری۔2015ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز کو ٹیلی فون کیا اورخیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

ملالہ نے پشاور میں آرمی پبلک اسکو ل کے سانحے میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز سے گفتگو میں کہا کہ سانحے میں شہید اور زخمی ہونے والے قومی ہیرو ہیں، ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ملالہ نے احمد نواز کے والد کو اس کے علاج کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ دوسری طرف ملالہ یوسف زئی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیاہے اور وہ برطانیہ کی پانچ سو بااثر شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں۔