ڈی سی او محمد عثمان کی ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ٹرانسپورٹ اڈوں / اسٹیشنوں کی انسپکشن کرنے کی ہدایت

پیر 2 فروری 2015 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او( لاری اڈہ) اورٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ٹرانسپورٹ اڈوں / اسٹیشنوں کی انسپکشن کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او ( لاری اڈہ) اورٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ اوور چاجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور نئے کرایہ ناموں کو آویزاں کروانے کے ساتھ ساتھ اس کا اطلاق بھی یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ڈی سی او لاہور کی ہدایت کے بعد سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او( لاری اڈہ) اورٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز نے شہر میں مو جود بس اڈوں کو چیک کیا اورنئے مقرر کر دہ کرایہ نا مہ کی کا پی نما یاں جگہوں پر آویزاں کروائیں۔انہوں نے مختلف گاڑیوں کو بھی چیک کیا اور مسافروں سے ٹرانسپورٹروں کی طرف سے وصول کیے گئے کرایہ کے با رے میں دریا فت کیا۔