5 سال میں بڑی ٹیمیں پاکستان آنے کی امید ہے، شہریار خان

پیر 2 فروری 2015 18:58

5 سال میں بڑی ٹیمیں پاکستان آنے کی امید ہے، شہریار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے مطابق آئندہ پانچ سال کے دوران بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جبکہ رواں سال بھی کچھ ٹیمیں دورہ کریں گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ خواہش ہے کہ نیپال اور ہالینڈ کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ وہ 12 فروری کو ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے سفیروں سے ملاقات کریں گے اور سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دیں گے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ کراچی کے میدانوں پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، کھلاڑیوں کے قیام کا اتنظام اسٹیڈیم ہی میں کیا جائے گا جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے انٹرنیشنل ٹیموں کے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے قیام کو جلد انتظام کردیا جائے گا جبکہ کراچی کے ساؤتھ اینڈاسٹیڈیم میں بہترین سہولیات موجود ہیں۔ہندوستان کے ساتھ سیریز پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ انڈین بورڈ نے ایم او یو پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے تاہم بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیریز سے قبل اسے حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔شہریار خان نے کہا کہ ہندوستانی بورڈ سے کہا ہے کہ کھیل اور سیاست کوالگ رکھا جائے۔

نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ آئی سی سی سے عامر کو فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی کوئی درخواست نہیں دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریار خان نے کہا کہ فاسٹ باؤلر اپنے کیے پر شرمندہ ہیں اور انہیں اپنے جرم کی سزا مل چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :